ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے رائد کھروری کودبئی میں ماسٹر ان انٹر نیشنل بزنس میں ڈگری :بھٹکل کی سطح پر قوم کا پہلا نوجوان

بھٹکل کے رائد کھروری کودبئی میں ماسٹر ان انٹر نیشنل بزنس میں ڈگری :بھٹکل کی سطح پر قوم کا پہلا نوجوان

Thu, 01 Sep 2016 20:56:44    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اگست(ایس او نیوز)بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سابق جنرل سکریٹری اور متحرک رکن جناب رحمت اللہ راہیؔ کے فرزند ارجمند رائد کھروری نے ’’ماسٹر اِن انٹر نیشنل بزنس ‘‘ میں ڈگری حاصل کرتے ہوئے قوم وملت کا نام روشن کیاہے۔

رائد کھروری بھٹکل کے پہلے نوجوان ہیں جنہوں نے بین الاقوامی تجارت کے موضوع پر ڈگری حاصل کی ہے۔ حال ہی میں ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ کنویکیشن میں رائد کو ڈگری تفویض کی گئی ۔ ہر کوئی جانتاہے کہ اہل بھٹکل کا تجارت سے قدیم رشتہ ہے ، لیکن موجودہ زمانے کے تقاضوں کے تحت تجارت اور اس کے اصولوں ، طریقہ کار میں نمایاں فرق آیا ہے، ان حالات میں ہمارے نوجوان نئے میدانوں کا رخ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرتے ہیں تو وہ قوم و ملت کے لئے سرمایہ کی حیثیت ہوگی۔

کوسٹادبئی سے ایکشن پروجکٹ کنسلٹنگ امریٹس لیزر ٹیل کے فاتح  رائد کھروری  دبئی کے آور اوون ہائی اسکول سے اپنا تعلیمی سفر شروع کرتے ہوئے مڈل سکس دبئی سےبزنس اینڈ مارکیٹنگ میں  بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ماسٹر ڈگری کے لئے ہلٹ انٹرنیشنل بزنس اسکول نامی یونیورسٹی میں داخلہ لیا، جہاں  رائد نےانٹرنیشنل بزنس کی ڈگری کے لئے Consumer acquisition through digital marketing, and  solutions marketing from San Francisco, CA, United Statesجیسے ادق موضوعات کو اپنا خصوصی مرکز بنا کر پڑھائی کی، اورآج الحمدللہ! اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ادارہ ساحل آن لائن انہیں دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے دعاگو ہے کہ تعلیمی میدان میں مزید ترقی کرے اور قوم وملت کو ان سے خاطر خواہ فائدہ پہنچے۔ آمین۔

 


Share: